اسلام آباد (خبرایجنسی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کے لئے تمام اداروں کا اپنی آئینی حدود میں کام کرنا ضروری ہے، اس بات کو سمجھے بغیر ہم صرف دائرے میں گھومتے رہیں گے اور کہیں نہیں پہنچ پائیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ جمہوری نظام کے موثر انداز میں کام کرتے رہنے کے لئے ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ کل قومی اسمبلی میں میری تقریر کا مقصد بھی اسی نکتے کو واضح کرنا تھا، اس بات کو سمجھے بغیر ہم صرف دائرے میں گھومتے رہیں گے اور کہیں نہیں پہنچ پائیں گے۔