• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان نے ساحر لودھی کو دیکھ کر کیا کہا تھا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف میزبان ساحر لودھی نے اپنی اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی پہلی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ اداکار کی ٹیم اُنہیں دیکھ کر حیران رہ گئی تھی۔

ساحر لودھی ایک کامیاب میزبان کے طور پر مقبول ہیں مگر اداکاری اور ہدایت کاری کا کام بھی بخوبی انجام دیا ہے۔

وہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ مشابہت کی وجہ سے مشہور ہیں، کچھ لوگ ان پر یہ الزام بھی لگاتے ہیں کہ وہ شاہ رخ خان کی نقل کرتے ہیں تاہم ساحر کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا کوئی علم نہیں کہ عوام انہیں شاہ رخ کے ساتھ کیوں جوڑتے ہیں۔

متھیرا کو دیے گئے انٹرویو میں ساحر لودھی نے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں بتایا۔ 

ساحر لودھی نے کہا کہ ہر اینکر پرسن کو شاہ رخ خان کے مختصر انٹرویو کے لیے بیس منٹ کا وقت دیا گیا اور میں بھی اُن کا انٹرویو لینے کے لیے وہاں موجود تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ جب شاہ رخ خان کی ٹیم نے مجھے دیکھا تو اُن کی ٹیم کی ایک لڑکی نے مجھے کہا کہ تم میرے باس لگتے ہو جس پر میں نے کہا کہ واقعی؟

ساحر لودھی نے بتایا کہ اس کے بعد کاجول اندر داخل ہوئیں اور وہ بھی مجھے دیکھ کر حیران ہوگئیں، اس کے بعد بالآخر شاہ رخ خان کمرے میں پہنچے، ہم دونوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا، انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’آپ بہت ہینڈسم ہیں‘۔ 

شاہ رخ خان کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے ساحر نے کہا کہ وہ ایک حیرت انگیز شخص ہے، یہ بہت اچھا انٹرویو تھا، وہ پُرجوش شخص ہے، اداکار کے پاس پیش کرنے کے لیے بہت کچھ ہے، وہ پیارا اور آپ کے خیال سے کہیں زیادہ گہرا ہے۔ 

فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی پروموشن کے لیے شاہ رخ خان اور کاجول کے ساتھ ساحر لودھی کی بات چیت کی چند تصاویر، ساحر لودھی نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید