اسلام آ باد د (نمائندہ جنگ) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سلامتی سے متعلق داخلی اور خارجی صورتحال پر بات چیت کی ۔ آرمی چیف نے وزیر اعظم کو پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی ۔ وزیراعظم نے پاک فوج کی تیاریوں اور پیشہ ورانہ امور پر اعتماد کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی خدمات کو بھی سراہا۔ دریں اثناءوزیراعظم شہباز شریف اوربل گیٹس کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا،دونوں نےبل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے پاکستان میں صحت اور سماجی شعبے کے پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی پولیوکےخاتمے میں مدد کو سراہا،وزیراعظم شہبازشریف نےکہاکہ حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیےپرعزم ہے۔