• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: 24 گھنٹوں میں 5 ہزار سے زائد بچے ڈائیریا کا شکار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

صوبۂ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار سے زائد بچے ڈائیریا کا شکار ہو گئے جبکہ سندھ میں پیچش کے 500 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 5 ماہ میں ‎صوبے میں 5 لاکھ سے زائد بچے اسہال اور پیچش کا شکار ہوئے، جبکہ 5 سال سے کم 2 لاکھ 11 ہزار 409 بچے ڈائیریا کا شکار ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 5 سال سے زائد عمر کے 2 لاکھ 45 ہزار 286 بچے اسہال میں مبتلا ہو گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 56 ہزار سے زائد بچے پیچش کی شکایت کے ساتھ اسپتال لائے گئے۔

دوسری جانب کراچی میں گزشتہ 5 ماہ میں 86 ہزار سے زائد بچے ڈائیریا کا شکار ہوئے، سب سے زیادہ 28 ہزار کیسز ضلع جنوبی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ موجودہ موسم میں کھانے پینے میں احتیاط انتہائی ضروری ہے۔

ماہرینِ صحت نے یہ بھی کہا ہے کہ حالیہ بارشوں نے ڈائیریا کے کیسز میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے لہٰذا گلے سڑھے پھلوں اور سبزیوں سے اجتناب کرنا لازمی ہے۔

صحت سے مزید