• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان سے مارنے کی دھمکی: سلمان خان کو اسلحے کا لائسنس جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کے چُل بُل پانڈے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد ممبئی پولیس نے اسلحہ لائسنس کی منظوری دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد اسلحے کے لائسنس کے لیے درخواست دی تھی۔ 

سلمان خان کی درخواست کے بعد، ممبئی پولیس نے اُنہیں ڈی سی پی زون 9 کے پاس بھیج دیا تھا جہاں سلمان خان کو لائسنس جاری کیا گیا۔

 ممبئی پولیس کے مطابق سلمان خان کو ایک آتشیں اسلحہ کا لائسنس جاری کیا گیا ہے، اس کا کوئی ذکر نہیں کہ وہ کون سا آتشیں اسلحہ خرید سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال 29 مئی کو بھارتی ریاست پنجاب کے مانسا ضلع میں پنجابی گلوکار اور کانگریس رہنما سدھو موسے والا کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے، دھمکی والے نوٹ میں کہا گیا تھا کہ تمہارا بھی موسے والا انجام کردیں گے۔

لارنس بشنوئی، جن کے گینگ نے 29 مئی کو گلوکار و سیاست دان سدھو موسے والا کا قتل کیا تھا، اُنہوں نے سال 2018 میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ یہ خط سلمان خان کے والد سلیم خان کے گارڈز کو ممبئی کے باندرا بینڈ اسٹینڈ پرومونڈے کی ساحلی پٹی کے قریب اس تفریحی مقام پر ملا تھا، جہاں یہ دونوں باپ بیٹے صبح کی واک کے بعد سستانے کے لیے کچھ دیر بیٹھتے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید