• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہما قریشی بہار کی وزیراعلیٰ بننے کے بعد کیا کریں گی؟ مہارانی سیزن 2 کا ٹریلر جاری

بالی ووڈ کی خوبرو اور پرکشش اداکارہ ہما قریشی کی ویب سیریز مہارانی کے سیزن 2 کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔

دو منٹ 35 سیکنڈ کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ سیزن 2 میں بھی صوبہ بہار کی وزیراعلیٰ رانی بھارتی (ہما قریشی) کی واپسی ہوئی ہے۔

صوبے میں پُرتشدد واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے اور وہ شدت پسند عناصر کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔

مہارانی کا نیا سیزن 25 اگست سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہوگا۔

خیال رہے کہ مہارانی کے پہلے سیزن میں دکھایا گیا تھا کہ اپنے خاوند بھیما بھارتی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد وہ بہار کی وزیر اعلیٰ بنی ہیں۔

سیزن 2 میں دکھایا جائے گا کہ رانی بھارتی اپنے صوبے میں صاف شفاف انتظامی عہدیداروں کا انتخاب کیسے کریں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید