• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی بلوں پر سیلز ٹیکس،تاجروں کا 17اگست کو ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری کی قیادت میں تاجر رہنماؤں کے وفد نے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی اور انھیں بجلی کے بلوں میں بھاری سیلز ٹیکسز، جیولرز، موبائل ، آٹوزپر لگائے ٹیکسز، جائداد کی خریدو فروخت پر لگائے گئے ٹیکسز اور ملکی مجموعی معاشی صورتحال کےحوالے سے ملک بھر کی تاجر برادری اور صنعت و تجارت کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا اور انھیں اپنے مطالبات پیش کیے ۔ بعدازاں انھوں نے پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے بجلی کے کمرشل بلوں پر تین سے 20 ہزار سیلزٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے 17اگست کو ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جیولرز اور جائیداد کی خرید و فروخت پرٹیکسز کم کئے جائیں،بجلی کی ناقابل برداشت قیمت لوڈشیڈنگ کے عذاب کے بعد اب نئے سیلز ٹیکس کا نفاذ تاجروں کا معاشی قتل ہے۔
اہم خبریں سے مزید