• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمور، ایک ماہ قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا گیا مظفر گڑھ کا مغوی بازیاب

کشمور (نامہ نگار) کشمور پولیس اور رینجرز نے تھانہ گیھلپور اور حاجی خان شر کی حدود میں مشترکہ کارروائی کے دوران ایک اور مغوی کو بازیاب کرا لیا۔ ایس ایچ او گڈو اعجاز احمد کھوسو اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے اغوا کاروں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا، پولیس کے مطابق مغوی منیر احمد، جسے ایک ماہ قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا گیا تھا، کو بخیر و عافیت بازیاب کرا لیا گیا۔ پولیس دباؤ کے باعث اغواکار اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے، ترجمان پولیس نے بتایا کہ جاری آپریشن کے دوران بازیاب ہونے والے مغویوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید