اسلام آباد (نمائندہ جنگ /ایجنسیاں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بیجنگ اسلام آباد کا قریبی دوست ہے‘پاک چین تعلقات کسی تیسرے ملک کیساتھ روابط سے مشروط نہیں ‘آپریشن مہادیو کی ہمارے نزدیک کوئی اہمیت نہیں‘ بھارتی وزیر داخلہ کے بیانات من گھڑت ہیں، پاکستان آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتا ہے‘بھارت اپنا کوئی بھی تزویراتی ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پہلگام حملے کے بعد بھارت خود جج، جیوری اور جلاد کا کردار ادا کرتا رہا، عجب اتفاق ہے کہ بھارتی لوک سبھا کی بحث کے آغاز پر پہلگام واقعے کے مبینہ ملزمان مارے گئے۔