• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب تک ہماری سانسیں ہیں ملک کی حفاظت کرتے رہیں گے، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سینئر مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائمخانی، سید امین الحق سمیت دیگر رہنماؤں، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ معرکہ حق جشن آزادی کا آغاز بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری سے کیا، حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج ہم اس عزم کو دہراتے ہیں کہ جب تک ہماری سانسیں موجود ہیں اس ملک کی حفاظت کرتے رہیں گے، حق پرست اراکین اسمبلی و ذمہ داران اس امید کے ساتھ آئے ہیں کہ پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے، شہر اور دیہات سمیت پورے سندھ اور پاکستان میں ایم کیو ایم کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات ہوں گی اور گورنر ہاؤس میں بھی جشن کا سماں جاری رہے گا۔
اہم خبریں سے مزید