• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ، پی ٹی آئی 10 ارکان سے جرمانہ وصولی کے لئے تیسرا نوٹیفکیشن

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑکرنے اور ایوان کے اندر املاک کو نقصان پہنچانے ہر پی ٹی آئی کے 10ارکان سے جرمانے کی وصولی کیلئے تیسرا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کو جرمانوں کی عدم ادائیگی پر سخت کارروائی کا عندیہ دیاہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اپوزیشن کو 2لاکھ 3ہزار 550 روپے فی کس فوری جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، پنجاب اسمبلی کے کیشیئر کو فوری ادائیگی کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں 28 جون اور بعد کے تمام خطوط کی کاپیاں منسلک کی گئی ہیں، اپوزیشن کے دس ارکان کو جرمانہ جمع کرانے کے پابند قرار دیا گیا ہے جبکہ مزید تاخیر پر اپوزیشن اراکین کی تنخواہوں سے جرمانے وصول کیے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید