• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر، 252 اعلیٰ افسران کے تبادلے، 33 کو اضافی ذمہ داریاں تفویض

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے اعلی ٰ افسران کے بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کر دیئے ،ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20 سے 22 کے 20 افسران کے تبادلے کر کے نئی تعیناتی کر دی گئی ہے ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ18سے 21کے 33افسران کو اضافی چارج تفویض کر دیئے گئے ہیں جبکہ گریڈ 17اور 18کے 232افسران کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں ،ن لینڈریونیو سروس کے گریڈ 18کے 131افسران کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں جبکہ گریڈ 17کے 101افسران کے تبادلے کر دیئے گئے،ان لینڈ ریونیو سروس کی گریڈ 22 کی افسر چیف کمشنر آر ٹی او راولپنڈی مس تہمینہ عامر کو ممبر ٹیکس پیئر سروسز تعینات کردیا گیا، گریڈ 21 کے افسران میں احمد شجاع خان، مس نبیلہ فرحان بیگ، کرامت اللہ خان ، محمد سرمد قریشی، سیدہ نورین زہرہ ، عابد محمود،فہیم محمد ، طارق ارباب،عاصم افتخار اور ظفر اقبال خان کا تبادلہ کر دیا گیا ہے ، گریڈ 20 کے افسران میں مس حنا اکرم،مس فرحت قیوم ، آفتاب عالم ، قاضی حفیظ الرحمن ، احمد کمال، عبدالخلیق شیخ، یاسمین فاطمہ ، ظفر رفیق صدیقی اور نوید احمد کا تبادلہ کر دیا گیا ہے ،ان لینڈریونیو سروس کےگریڈ 21کے افسر ڈی جی آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیو عقیل احمد کو ٹیکس فراڈ انوسٹی گیشن ونگ میں چیف انوسٹیگیٹر کا اضافی چارج بھی تفویض کر دیاگیا ہےگریڈ 20کے جن افسران کو اضافی ذمہ داریاں دی گئی ہیں ان میں ایل ٹی او دفاتر کے سی آئی آر محمد فیصل مشتاق ، شبہیہ العجاز ، منیر صادق ، سید بہادر علی ، ڈاکٹر شازیہ گل شامل ہیں، ممتاز احمد ، آصف رشید ، محمد شمیم ، عبدالحمید شیخ ، عبدالحفیظ نظامانی ، فضل سبحان، عظمت حیات ، بشری ٰ فاطمہ ، عدنان احمد ، پرویز احمد ، ریحان صفدر ، کاشف اظہر ، جمشید فخری ، محمد مسعود احمد ، محمد فرخ ماجد ، محمد خالد جمیل ، محمد ایاز شامل ہیں ، گریڈ 19کے افسران میں محمد جواد ، قراۃ العین ، شفقت رسول ، مس نائلہ اشرف خان ، محمد اقبال خان ، عامر جاوید ، علی محمد ،اور گریڈ 18کے عدنان جبار اور محمد شبیر کواپنے موجودہ عہدوں کے ساتھ اضافی ذمہ تفویض کی گئی ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید