• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیحدگی پسند اجرک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتے ہیں، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آ فاق احمد نے کہا ہےکہ دوسروں کے کلچر کا احترم ہے لیکن اسےاپنا نہیں سکتے۔ علیحدگی پسند اجرک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے لوگوں میں غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں،جہاں جہاں پاکستان کا پرچم لہرائے گا، جہاں جہاں آزادی کا جشن منایا جائے گا وہی علاقہ پاکستان کا سندھ ہوگا ۔یہ بات انھوں نےجمعہ کی صبح اپنی رہائش گاہ پر پاکستانی پرچم کشائی کرکے جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز کرنے کے بعد میڈیا سے اپنے خطاب میں کہی، اس موقع پر ملک کی سلامتی۔ خوشحالی اور امن وامان کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ آفاق احمد نے مزیدکہا کہ آنے والی نسلوں کی خوشحالی کیلئے وطن عزیز کی ترقی بہت ضروری ہے جس کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ملک ہے تو ہم ہیں ہرسال کی طرح اس سال بھی جشن آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منعقد کی جائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید