• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: کانگریس کی نریندر مودی پر شدید تنقید

نئی دہلی (جنگ نیوز)کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت امریکہ کے دباؤ میں آ کر روس سے سستا تیل خریدنے سے پیچھے ہٹ رہی ہے، جو ہندوستان کے مفاد کے خلاف ہے۔ پارٹی نے کہا کہ امریکہ کے آگے ہتھیار ڈالنا نہ تو ’اچھے دنوں‘ کی علامت ہے اور نہ ہی یہ کسی خودمختار قوم کی خارجہ پالیسی سے میل کھاتا ہے۔کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے جمعہ کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سلسلہ وار پوسٹس میں اس معاملے کو اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اس وقت پاکستان کو تیل فراہم کر رہا ہے اور دوسری طرف ہندوستان کو اپنے روایتی اتحادی روس سے تیل خریدنے سے روک رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید