• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان بھر میں ڈبل سواری، دھرنے ریلی اور چہرہ ڈھانپنے پر پابندی

کوئٹہ(این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ144نافذکرتے ہوئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری ، اسلحہ کی نمائش،پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع ،دھرنے ،ریلیوں پر 15 روز کے لئے پابندی عائد کردی ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کے اعلامیہ مطابق صوبے میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظربلوچستان بھر میں دفعہ 144 کے تحت15روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری ، اسلحہ کی نمائش، پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع ،دھرنے ،ریلیوں اور مردوں کے ماسک اور مفلر سے نقاب لگانے ، منہ ڈھانپنے پر بھی پابندی ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید