• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، کمپنیوں سے اضافی کسٹم ڈیوٹی کی وصولی سے روکدیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے پرزہ جات درآمدگی پر اضافی کسٹم ڈیوٹی کی وصولی سے وفاقی حکومت کو ایک بار پھر سے روکتے ہوئے سماعت 19اگست تک ملتوی کردی۔ ہائیکورٹ میں آٹو مینوفیکچرز پر اضافی کسٹم ڈیوٹی سے متعلق 2 آٹو مینوفیکچرز کی اضافی کسٹم ڈیوٹی کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ پالیسی کے تحت سرمایہ کاروں کو پرزہ جات کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس میں رعایت دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید