• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حیدرآباد دکن(جنگ نیوز)بھارتی شہر حیدرآباد میں رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے سرکاری غنڈوں نے مسجد کو شہید کردیا،احتجاج کرنیوالے مقامی مسلمان رہنما سمیت درجنوں مظاہرین کو گرفتار ، مسلمانوں کا مسجد کی دوبارہ تعمیر نہ پر پہلے مرحلے میں ریاست بھر ، پھر دہلی تک احتجاج بڑھانے کا اعلا کیا ہے،پولیس کے مطابق ، مسجد غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے علاقے شمشاد آباد میں ایک مسجد کی مسماری پر احتجاج کرنے والے مسلم جماعت کے مقامی رہنما سمیت درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔مظاہرین نے بتایا کہ میونسپل ادارے کے بدمعاشوں نے مسجد کو گزشتہ رات 3 بجے کے قریب خاموشی سے مسمار کیا۔ فجر کے وقت نمازی جمع ہوئے تھے تو مسجد منہدم تھی۔علاقہ مکینوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور مسلم جماعت کے مقامی رہنما کی قیادت میں گزشتہ صبح دس بجے تک سیکڑوں مظاہرین جمع ہوگئے اور سرکاری دفتر کے باہر شدید احتجاج کیا۔نام نہاد سیکولر ملک کی پولیس نے مذہبی آزادی کو یقنینی بنانے کے بجائے الٹا مظاہرین کو ہی حراست میں لے لیا اور علاقے میں جگہ جگہ نفری تعینات کردی گئی۔
اہم خبریں سے مزید