• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: میرے دوست نے قسم کھائی ہے کہ شیشہ نہیں پیے گا اور یہ کہ اگر اس نے آئندہ شیشہ پیا تو وہ ہندو ہوگا۔ کیا اس صورت میں وہ شیشہ پینے سے ہندو ہوجائے گا؟

جواب: مذکورہ الفاظ، قسم کے الفاظ ہیں، ان سے قسم منعقد ہوگئی، اس کے خلاف کرنے سے کفارہ دینا پڑے گا اور ایمان نہیں جائے گا۔(ماخوذ از بہشتی زیور مکمل و مدلل، تیسرا حصہ، صفحہ ۴۲، باب: قسم کھانے کا بیان، ناشر: نور محمد، کراچی)

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk