• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کو نجکاری نے تباہ کیا،اب پاکستان یہ کام کررہاہے،عمران خان

Latest News
اسلام آباد.......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ روس کو نجکاری نے تباہ کردیا، پاکستان اب یہ کام کر رہا ہے،کیا اسے تجربہ کہیں گے کہ اسٹیل ملز بند ہو گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نجکاری سے پہلے اداروں کو ٹھیک کرنا ہو گا، پی آئی اے میں سفر کر کے خوشی ہوتی تھی، انہوں نے تباہ کردیا ۔

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے پارٹی قائم کرنے سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کاکہنا تھا کہ افتخار چوہدری کی پارٹی اچھی بات ہے، ارسلان افتخار کا مستقبل روشن ہے۔
تازہ ترین
تازہ ترین