• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیوبر معاذ صفدر ماہانہ 50 لاکھ کماتے ہیں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے معروف یوٹیوبر معاذ صفدر نے اپنی ماہانہ آمدنی بتاکر سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔

یوٹیوب آپ کے خواب کو پورا کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے، یہ ڈیجیٹل دور ہے جہاں ہر کوئی بہت تیزی سے آگے بڑھنا چاہتا ہے، جب کمائی کی بات آتی ہے تو لوگ ڈیجیٹل نیٹ ورک کی آمدنی کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں کیونکہ اس کے ذریعے آپ کم وقت میں زیادہ پیسے کما سکتے ہیں اور اس کا اندازہ تو یوٹیوبر معاذ صفدر کی ماہانہ آمدنی سے بھی لگایا جاسکتا ہے۔

حال ہی میں نوجوان یوٹیوبر معاذ صفدر نے نادر علی کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے مختلف موضوعات سمیت اپنی ماہانہ آمدنی کے بارے میں بھی بات کی۔

انٹرویو کے دوران نادر علی نے معاذ صفدر سے اُن کی ماہانہ آمدنی کے بارے میں پوچھا جس پر یوٹیوبر نے کہا کہ اُن کی ماہانہ آمدنی دو آلٹو کاروں کی قیمت کے برابر ہے۔

 یہ سُن کر نادر علی نے فوراََ حساب لگایا اور بتایا کہ معاذ صفدر تقریباََ ماہانہ 50 لاکھ روپے کماتے ہیں۔

دوسری جانب معاذ صفدر نے یہ بھی بتایا کہ اُنہوں نے حال ہی میں اپنی ڈریم کار خریدی ہے جبکہ اُن کا خیال یہ ہے کہ یہ سب اُن کی بےحد محنت اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔

واضح رہے کہ معاذ صفدر انتہائی حقیقی مواد تخلیق کرتے ہیں اور وہ ٹاپ یوٹیوبرز میں سے ایک ہیں، اُن کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز نے صارفین کے دل جیتے، وہ اپنی اہلیہ صبا کے ساتھ وی لاگز بناتے ہیں جنہیں بےحد پسند کیا جاتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید