ریاض (این این آئی)متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے بیجنگ کے ایک چین اصول کے احترام کی تصدیق کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس نے یہ بیان امریکی ایوان نمایندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے متنازع دورے کے بعد جاری کیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اپنے بیان میں استحکام اور بین الاقوامی امن پرکسی بھی اشتعال انگیز دورے کے اثرات پر اپنی تشویش کااظہارکیا ہے۔اس کا پیلوسی کے تائیوان کے دورے کی طرف اشارہ تھا۔وزارتِ خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یواے ای چین کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی حمایت کی تصدیق کی ہے۔دریں اثنا مشرقِ اوسط کے لیے امریکا کی اعلیٰ سفارت کار نے خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اس پرہمیں توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے۔معاون وزیرخارجہ برائے مشرق قریب امورباربرا لیف نے امریکی قانون سازوں کوبتایا کہ ہمیں اقتصادی سرگرمیوں کے اس بڑھتے ہوئے حجم میں شور کے اشارے کو سمجھنے میں محتاط رہنا چاہیے لیکن ہمیں ایسے رجحانات سے بھی ہم آہنگ رہنا چاہیے جو امریکی مفادات پر براہ راست اثراندازہوسکتے ہیں۔