• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیشا پٹیل نے رتیک روشن کے ساتھ 22 برس پرانی تصویر شیئر کردی

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے اپنے ساتھی اداکار رتیک روشن کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کردی، دونوں نے بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو ’کہو نا پیار ہے‘ سے کیا تھا۔

امیشا پٹیل نے رتیک کے ساتھ تقریباً 22 سال پرانی تصویر شیئر کی جب انہوں نے اپنی پہلی فلم پر کام شروع کیا تھا۔

یہ تصویر امیشا کے ممبئی میں واقع گھر میں لی گئی تھی، انہوں نے کیپشن دیا کہ میں نے وعدہ پورا کردیا، پرانی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے کے لیے بہت سی گزارشات موصول ہوئی تھیں۔


امیشا نے کہا کہ میں ویک اینڈز پر پرانی تصاویر شیئر کیا کروں گی، یہ تصویر اس گھر کی ہے جہاں میں پلی بڑھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ جنوبی ممبئی میں واقع گھر میں ہم دونوں کی فیملیز موجود تھیں اور ہم سب ’کہو نا پیار ہے‘ کی شوٹنگ شروع ہونے کا جشن منا رہے تھے۔

امیشا پٹیل کا کہنا تھا کہ اس کے چند روز بعد ہی ہم نے فلم پر کام شروع کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ ’کہو نا پیار ہے‘ بالی ووڈ کی مقبول ترین فلموں میں سے ایک ہے، یہ فلم جنوری 2000 میں ریلیز ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید