اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں فنانس بل میں ترامیم پر اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن ارکان نے بجٹ کو تنقید کا نشانہ بنا یا، اپوزیشن ارکان نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی 50 روپے سے زیادہ نہ لی جائے،پہلے خود اسے جگا ٹیکس کہتے تھے، آپ اشرافیہ کی بجائے بار بار غریبوں پر ٹیکس لگا رہے ہیں۔ فنانس بل میں پیش کی گئی ترامیم پر اظہار خیال کرتے ہوئے جے یو آئی ف کی ایم این اےعالیہ کامران نے کہا کہ اس بل کو سرکولیٹ ہونا ضروری ہے تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے سامنے آتی ، یہ بجٹ بند کمروں میں بیٹھ کے بنایا گیا ہے اس میں عوام کی رائے شامل نہیں۔