• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ای او ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی کی تعیناتی کیخلاف احتجاجی مظاہرین بنی گالہ پہنچ گئے

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اعظم کاشف کی تیسری بار تعیناتی کیخلاف سینکڑوں احتجاجی اساتذہ اور کلرک ہفتہ کو بنی گالہ پہنچ گئے۔ اس موقع پر خواتین اساتذہ کی بڑی تعداد سمیت ٹیچرز اور کلریکل سٹاف نے شدید احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے اعظم کاشف کی تعیناتی نامنظور، اساتذہ کو عزت دو، پولیس گردی نہیں چلے گی، گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دو، اساتذہ اور کلرکوں کو رہا کرو سمیت دیگر نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت فوری طور پر انکے مطالبات تسلیم کرے۔
اسلام آباد سے مزید