• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلی کاپٹر حادثہ کے شہدا کیلئے پاکستانی قونصل خانہ اسپین میں فاتحہ خوانی

بارسلونا(جواد چیمہ) ہیلی کاپٹر حادثہ کے شہدا سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت دیگر کے بلند درجات کیلئے سینیٹر انوارالحق کاکڑ،قونصل جنرل مرزا سلیمان بابر بیگ ،بریگیڈئر(ر) سابق چیئرمین نادرا مرزا بابر عزیز بیگ،صدر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کامران خان، چوہدری نعمان علی، یاسر ادریس، راشد مہر اور ڈاکٹر قمر فاروق نے پاکستانی قونصل خانہ میں فاتحہ خوانی اور دعا مغفرت کی اورشہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں مرتبہ شہادت پر فائز ہونے والے افسران خصوصاً لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی بہترین شخصیت اور پیشہ ورانہ خصائص کے حامل تھے، یہ افسران نہایت کٹھن اور آزمائشوں سے بھرپور حالات میں دفاعِ وطن کا فریضہ سرانجام دے رہے تھے، ان شخصیات نے کہا کہ شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی، مکمل یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، عسکری قیادت اور جوانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
یورپ سے سے مزید