• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف کو ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کیلئے شوکاز نوٹس

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کیلئے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

پی ٹی آئی کو شوکاز عمران خان کے ذریعے 5 اگست کو جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو ممنوعہ ذرائع سے عطیات موصول ہوئے، آپ کی ممنوعہ فنڈنگ ریاست کیوں نہ ضبط کرلے، 23 اگست کو صبح 10 بجے پیش ہوکر وضاحت کریں۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے دانستہ طور پر عارف نقوی کی ملکیت ووٹن کرکٹ لمیٹڈ سے 2.1 ملین ڈالرز  وصول کیے، پی ٹی آئی نے برسٹل انجینئرنگ سروسز یو اے ای، ای پلینٹ ٹرسٹیز سے عطیات لیے، پی ٹی آئی نے امریکا کی ایل سیز سے عطیات وصول کیے، بھارتی نژاد رومیتا شیٹھی سے عطیات لیے۔

متن میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے 16 بینک اکاؤنٹس چھپائے، چیئرمین پی ٹی آئی نے 2008 سے 2013 تک جو فارم ون جمع کروایا وہ غلط تھا۔

قومی خبریں سے مزید