• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام بھائی چارے کا درس دیتا ہے، مولانا سرفرازحسین

گلاسگو (نمائندہ جنگ) گلاسگوکی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت علی افسر نے کمبرنالڈ میں اپنے گھر پر محرم الحرام کی مجلس منعقد کی، مجلس میں مختلف شہروں سے مومنین شریک ہوئے۔ اس موقع پر مولانا راجہ سرفراز حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت امت مسلمہ سخت مشکلات کا شکار ہے اور اس کی ایک بڑی وجہ ہمارے قول و فعل میں تضاد ہے۔ انہوںنےکہا کہ اسلام ایک مکمل دین ہے جو مسلمانوں میں اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے قائم کرنے پر زور دیتا ہے۔ مولانا سرفراز حسین نے بتایا کہ کربلا کا واقعہ تمام مسلمانوں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ حضرت امام حسین عالی مقام ؑنے صرف دین کی خاطرنہ صرف اپنی بلکہ اپنے پورے خاندان کی جانوں کی قربانی دی، لیکن ظلم کے سامنے سر جھکانے سے انکار کردیا۔ واقعہ کربلا ہمیں سبق دیتا ہے کہ سچائی اور اللہ کے دین کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں اور وقت کے یزیدوں کے سامنے پوری قوت و جرأت کے ساتھ کلمہ الحق بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ محرم کا مقدس مہینہ نواسہ رسول سے منسوب ہے۔ تقریب میں سید ناصر جعفری، سید نجف جعفری، عدنان ملک، شیخ علی وقاص، شوکت کیانی اور محمد بوٹا کے علاوہ خاصی تعداد میں عزاداران حسین شریک ہوئے، آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
یورپ سے سے مزید