اسلام آباد (فاروق اقدس) وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ ماہ کے وسط میں اہم ممالک کے سربراہان سے رسمی اور شیڈول ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں روس، چین، ایران کےصدورکے علاوہ بھارتی ہم منصب نریندر مودی بھی شامل ہیں.
ملاقاتیں اور رابطے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں ہونگی جو 15 اور 16 ستمبر کو مسلمانوں کے تاریخی اور ثقافتی مرکز سمرقند میں ہوگا.
وفاقی دارالحکومت کے سفارتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 28 جولائی کو ہونیوالے تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس، جس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی تھی،میں ہونیوالے فیصلوں میں اس یقین کا اظہار کیا گیا تھا کہ تنظیم کے سربراہی اجلاس میں رکن ممالک کے تمام سربراہان بالمشافہ شرکت کرینگے۔