• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام حسین ؓ حق، سچ اور محبت کی علامت بن گئے، مذہبی و سیاسی رہنما

لاہور( نمائندہ خصوصی ،خبرنگار) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی نائب صدر مذہبی سکالرمیاں غلام شبیر قادری ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی قاری عبدالکریم حافظ کبیر قاری محمد ہاشم قاری حنیف ملتانی نے جامع مسجد اسلامیہ گلزار مدینہ ٹاؤن شپ میں شہادت حسینؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت حسینؓ ظالم و جابر فاسق و فاجر دین دشمن حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کرنےکا درس دیتی ہے امام حسین ؓکی شہادت اسلامی حکومت کے قیام اورنفاذ دین کی جدوجہد کرنے والوں کے لیے مشعل راہ ہے. انہوں نے کہا معرکہ کربلا کے بعد امام حسینؓ حق سچ نیکی اور محبت کی علامت بن گئے جبکہ یزید فسق و فجور بدی اور نفرت کا نشان بن گیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف, قاری جمیل نقشبندی عابد چشتی مولانا شفیق قادری بھی موجود تھے ۔امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حسینی ؓ کردار ہی نظام کی تبدیلی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔ یزیدی نظام کی حمایت کرکے حسینی ِؓ نہیں بنا جاسکتا۔ جمعیت طلبہ عربیہ کے نوجوان ہی اسلامی انقلاب کا ہر اول دستہ ہیں ۔ ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے 49 ویں یوم تاسیس او رپرچم کشائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں شمشیر علی شاہد منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان، شفقت منصوری منظم جمعیت طلبہ عربیہ شمالی پنجاب، قاری محمد ابراہیم امیر جماعت اسلامی حلقہ منصورہ لاہور، سمیع الدین چترالی منتظم جمعیت طلبہ عربیہ لاہور نے سینکڑوں طلبہ سمیت تقریب میں شرکت کی ۔ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان شکیل احمد نے فہم دین کیمپ برائے منتخب اراکین جمعیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ کی جدوجہد ظلم کے خلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے محرم الحرام ہمیں قربانی اور حق و سچ پر کھڑے رہنے کا درس دیتا ہے ۔
لاہور سے مزید