لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محکمہ صحت و آبادی کے کمیٹی روم میں کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض، ڈینگی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا-تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سی ای اوز و دیگر طبی ماہرین نے ویڈیو لنک شرکت کی-اجلاس میں صوبہ بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال اور قابو پانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا-کابینہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں جاری احکامات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا- خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ڈینگی کی صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے دوسری جانب صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب کا اچانک وزٹ کیااور ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا -صوبائی وزیر نے مریضوں اور لواحقین سے گفتگوکرتے ہوئے علاج معاجے کی سہولیات بارے دریافت کیا ۔