لاہور( پ ر)گزشتہ دنوں روزنامہ جنگ کلچرل ونگ اور یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات میں پوزیشنز حاصل کرنے والے یونیک 408اور17نیلم بلاک اقبال ٹاؤن کیمپس کے طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے سالانہ تقریب تقسیم انعامات فیصل آڈیٹوریم میں منعقدہوئی جس کی صدارت چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کی۔اس موقع پر ریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد علی خان ، ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چوہدری،محمد عبداللہ ڈائریکٹر ایڈمن یونیک گروپ بھی ان کے ہمراہ تھے۔