لاہور ( جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا -اجلاس میں این ایچ ایس پی کی کارکردگی اور مستقبل کے اہداف بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا-صوبائی وزیر کو صحت کی سہولیات کے معیار اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی-اجلاس میں نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے تحت ڈسبرسمنٹ لنکڈ انڈیکیٹرز (DLIs) پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-صوبائی وزیر نے زچہ و بچہ کی صحت، ویکسینیشن کوریج اور ڈیٹا شفافیت میں نمایاں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا-خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ محکمہ صحت اپنے اہداف مقررہ مدت میں حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے-خواجہ عمران نذیر نے این ایچ ایس پی ٹیم کی کارکردگی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے کاوشوں کو سراہا-