لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ایرانی قونصلیٹ میں ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر سے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کی امریکی حملے میں شہادت پر قونصل جنرل سے اظہار تعزیت کیا۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ خامنائی عظیم لیڈر تھے جن کی شہادت پر دلی دکھ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کے باعث خطے کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ ایران پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے اور پاکستان کی سپورٹ ایران کے ساتھ ہے محب وطن ایرانیوں نے امریکہ اور اسرائیل کے منصوبے خاک میں ملا دیے ہیں۔