• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی محمدحسین نعیمیؒ کی دینی خدمات کوہمیشہ یا د رکھاجائیگا،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

لاہور(خبرنگار)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ مفتی محمدحسین نعیمیؒ کی دینی خدمات کوہمیشہ یا د رکھاجائیگا۔آپ ؒ کی شخصیت اخلاص، علم اور خدمتِ دین کا روشن نمونہ تھی، مفتی محمد حسین نعیمی نہ صرف ایک جید عالم اور فقیہ تھے بلکہ وہ ایک بہتر ین معلم اور مربی بھی تھے .ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں مفتی محمد حسین نعیمیؒ کے 28ویں یوم وصال کی مناسبت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں مفتی محمدمدنی،مفتی فیصل ندیم شازلی،مولانا احمدرضا سعیدی،قاری محمد جاوید ہاشمی، قاری محمدمبشر احمدسمیت ادارے کے اساتذہ اورطلبہ نے بھرپور شرکت کی۔
لاہور سے مزید