• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزاما ت ،ڈی آئی جی آپریشنز کے پی آر او حافظ قیصر کو عہدے سے ہٹا دیا

لاہور (کرائم رپورٹر سے)ڈی آئی جی آپریشنز کے پی آر او حافظ قیصر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حافظ قیصر ڈی آئی جی آپریشنز کے ساتھ بطور پی آر او تعینات تھے تاہم محکمانہ انکوائری کے باعث انہیں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں کلوز کر دیا گیا ہے حافظ قیصر پر مبینہ طور پر اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات تھے،دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز کے پی آر او کی نشست خالی ہو گئی ہے اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تاحال اس عہدے پر کسی نئے افسر کی تعیناتی نہیں کی گئی۔اس حوالے سے حافظ قیصر نے موقف دینے سے معذرت کرلی ہے۔
لاہور سے مزید