• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے میں پیپلز پارٹی کو مضبوط اور مستحکم کرنا ترجیح ،گورنر پنجاب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کہا کہ صوبے میں پیپلز پارٹی کو مضبوط اور مستحکم کرنا ترجیح ہے۔بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔خطے میں صورتحال کشیدہ ہے، متحد رہنے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے یہاں گورنر ہاؤس لاہور میں سینئر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریبوں، مزدوروں اور عام آدمی کی پارٹی ہے جس نے ہر فورم پر ان کے حقوق کی آوازبلند کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوا م الناس کی فلاح و بہبود اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لئے کام کرتی رہے گی۔
لاہور سے مزید