• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹریاسمین راشد کاجناح ہسپتال کادورہ ، طبی سہولتوں کاجائزہ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداچانک جناح ہسپتال لاہور پہنچ گئیں۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کرکے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈاکٹریحیی سلطان نے انہیں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان اور وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔پنجاب میں تمام زیرتعمیرنئے23سرکاری ہسپتال مقررہ وقت پر مکمل کرلئے جائیں گے ۔لاہورکے تین بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں جناح،جنرل اور سروسزہسپتال کی نئی ایمرجنسیزجلدمکمل کرلی جائیں گی۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
لاہور سے مزید