• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: وسط مدتی انتخابات سے قبل غلط معلومات کی روک تھام، ٹوئٹر کے فیچرز دوبارہ متعارف

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل غلط معلومات کی روک تھام کے لیے فیچرز دوبارہ متعارف کروا دیے۔

کمپنی نے اپنے بلاگ میں کہا ہے کہ غلط معلومات والی پوسٹس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کے رہنماؤں اور آن لائن ایکسپرٹس نے ٹوئٹر اور دیگر پلیٹ فارمز پر غلط معلومات کی ترویج روکنے کے لیے مناسب اقدامات نہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

ٹوئٹر 2018 میں متعارف کروائی گئی اپنی Civic Integrity Policy پالیسی کو وسط مدتی انتخابات سے قبل دوبارہ نافذ کرے گا۔

اس پالیسی کے تحت صارفین گمراہ کن مواد پوسٹ نہیں کرسکیں گے، نا ہی انتخابی نتائج کی غلط معلومات دی جاسکیں گی۔

یاد رہے کہ ٹوئٹر نے گزشتہ برس سابق امریکی صدر کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا تھا، خدشہ تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حامیوں کو تشدد کے لیے اکسائیں گے۔

خاص رپورٹ سے مزید