• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واقعہ کربلا ظلم کے خلاف جدوجہد اور درس حریت ہے، علی رضا سید

برسلز (حافظ اُنیب راشد) کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید نے کہاہے کہ نواسہ رسول امام حسینؓ نے عظیم قربانی دے کرانسانی اقدارکی حفاظت کی ۔اپنے بیان میں انھوں نے کہاکہ امام حسینؓ نے حق و صداقت کا پرچم بلند کیا، واقعہ کربلا ہمیں انسانی اقدارکے تحفظ اور انسانی حقوق کا خیال رکھنے کا درس دیتاہے، کربلاظلم کے خلاف جدوجہد کانام اوردرس حریت ہے جموں وکشمیر کے عوام آج کربلاکے عظیم پیغام سے متاثر ہو کر اپنے وطن کی آزادی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں جس پر بھارتی فوج قابض ہے، خاص طور پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام نے جو سات عشروں سے بھارتی محاصرے، تشدد، ظلم وستم اور گرفتاریوں کا سامنا کررہے ہیں، کربلا کی عظیم قربانیوں سے درس حاصل کیا ہے، چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے کہاکہ کربلا ظلم و ستم کے خلاف ایک پائیدار جدوجہد کاپیغام ہے اور یہ معرکہ نہ صرف مسلمانوں بلکہ جذبہ حریت رکھنے والی تمام انسانیت کے لیے ایک سبق ہے۔ علی رضا سید نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں طویل عرصے سے مسلمانوں پر محرم الحرام کے جلوسوں اور اجتماعات پر پابندی ہے، تین سال قبل مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر مظالم میں اضافہ کردیا ہے۔ چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے کہاکہ کشمیری بھی حق پر ہیں اور بھارتی فوج کی جنگی سازوسامان کی برتری ان کے حوصلے کم نہیں کرسکتی اور نہ ہی انھیں شکست دے سکتی ہے سچ کی طاقت بہت مضبوط ہے اور یہ دشمن پر غالب آجاتی ہےحق و باطل کے مابین جنگ میں حق کی برتری ہمیں قربانی اور خودی کا درس دیتی ہے بھارت کب تک ظلم و ستم ڈھائے گا، وہ دن دورنہیں جب کشمیریوں کو فتح اورآزادی نصیب ہوگی۔
یورپ سے سے مزید