شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) پنجاب میں سو سال سے زیادہ عمر کے 73 ہزار 718 ووٹرز ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے ان کی تصدیق شروع کردی ہے۔ قابل اعتماد ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کونادرا کی طرف سے ان بزرگ ووٹرز کی فہرست فراہم کی گئی ہے ۔ ان میں تقریباً 35 فیصد خواتین ہیں ۔ صوبے میں سو سال سے زیادہ عمر والے سب سے زیادہ 7397 ووٹر ضلع لاہور میں ہیں۔ دوسرے اضلاع میں سو سال سے زیادہ عمر کے ووٹرز کی تعداد اس طرح ہے :فیصل آباد 6457 ، شیخوپورہ 2893، اٹک 1035 ،بہاولنگر 1586 ،بہاولپور 1933، بھکر 810 ،چکوال 948 ،چنیوٹ 997 ،ڈیرہ غازی خان 1431، گوجرانوالہ 3769، گجرات 2795 ،حافظ آباد 1372، اسلام آباد 969 ،جھنگ 1889، جہلم 911 ،قصور 2339، خانیوال 1661، خوشاب 1091، لیہ 777، لودھراں 630 ،منڈی بہاؤالدین 1975، میانوالی 1001، ملتان 2271 ،مظفر گڑھ 1667، ننکانہ صاحب 1029، نارووال 946، اوکاڑہ 2233، پاکپتن 1293 ،رحیم یار خان 2533 ،راجن پور 963 ،راولپنڈی 2861 ،ساہیوال 1986 ،سرگودھا 3113، سیالکوٹ 2901، ٹوبہ ٹیک سنگھ 1630 اور وہاڑی 1626۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ ان بزرگ ووٹروں کی ویری فکیشن کا کام فوری طور پر کرکے 13 اگست تک رپورٹ دی جائے۔