لاہور (نمائندہ جنگ)ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اور صوبائی وزیر میاں محمودالرشید نے ایف آئی اے لاہور کی تفتیشی ٹیم کو بیان قلمبند کرا دیا،ایف آئی اے ٹیم نے آدھا گھنٹہ سے زائد پوچھ گچھ کرتے ہوئے اکاؤنٹس میں رقوم کی منتقلی پر وضاحت طلب کی۔میاں محمود الرشید کا کہنا تھا ایف آئی اے تفتیشی سے مکمل تعاون کرونگا، کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی تمام تر ریکارڈ موجود ہے ۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ ایف آئی اے نے جو سوالات پوچھے ان کا جواب دیا ،مزید بھی تعاون کرونگا ۔