• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمیلا فاروقی کی ’دل دل پاکستان‘ پڑھتے ویڈیو وائرل


پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی ملی نغمہ ’دل دل پاکستان‘ پڑھتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ عام عوام سے لیکر مشہور شخصیات کی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جن میں کچھ ویڈیوز حیرت انگیز ہوتی ہیں تو کچھ ویڈیوز قابلِ تعریف بھی ہوتی ہیں۔

اب پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں اُنہیں یومِ آزادی کی مناسبت سے پاکستان کا مشہور ملی نغمہ پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ ویڈیو سندھ اسمبلی کی ہے جہاں شرمیلا فاروقی نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ملی نغمہ پڑھا۔

شرمیلا فاروقی کی سُریلی آواز کو سوشل میڈیا صارفین بھی خوب پسند کر رہے ہیں۔

دوسری جانب شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی گزشتہ روز کی تصویر شیئر کی۔

شرمیلا فاروقی نے قومی پرچم کے رنگ کا لباس زیب تن کیا اور تصویر میں اُنہیں سندھ اسمبلی میں قومی پرچم بُلند کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید