• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے چھینےگئے 31 لاکھ برآمد کر لئے ، ملزمان گرفتار

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) شالیمار پولیس 72 گھنٹے گزرنے کے باوجود نجی ہسپتال کے عملے سے 50لاکھ روپے کی رقم چھینے والے دو ڈاکوئوں تک نہ پہنچ سکی۔ دریں اثناء پولیس نے ایک اور واقعہ میں لوٹی گئی رقم 31 لاکھ روپے برآمد کر کے خطرناک گینگ کے تمام ملزمان گرفتار کر لئے ۔بنک سے رقم لے کر نکلنے والوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے چار رکنی دانی ڈکیت گینگ کو تھانہ شالیمار پولیس ٹیم نے گرفتار کر لیا ۔ مدعی مقدمہ محنت مزدوری کرتا ہے اور حال ہی میں اپنی دو بچیوں کے جہیز اور ایک بیٹے کی آنکھ کے آپریشن کیلئے آبائی گھر بیچ کر بینک میں رقم رکھوائی تھی۔
اسلام آباد سے مزید