• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب نے پودا لگا کر جشن آزادی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرکے ماحول کو صاف ستھرا بنایا جا سکتا ہے، انہوں نے یہ باتیں ہیلتھ سیکریٹریٹ جنوبی پنجاب ملتان میں جشن آزادی کی مناسبت سے شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر پودا لگانے کے بعد کیں، اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری جنرل طارق محمود، سیکشن آفیسر ذوالقرنین سلیم وٹو اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ملتان سے مزید