• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا ڈکیٹ مبینہ طور پر اپنے ساتھی کی فائرنگ اور شہریوں کے تشدد سے ہلاک

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کورنگی ڈیڑھ نمبر سیکٹر 33-f میں دو ملزمان نے شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی تو شہری نے مزاحمت کر دی جس پر ملزمان کی فائرنگ سے شہری 22 سالہ سعد ولد فیاض زخمی ہو گیا ،ایس ایچ او فاروق سنجرانی کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس دوران قریب موجود شہریوں نے ڈاکوئوں کو گھیرنے کی کوشش کی تو ایک ڈاکو نے فائرنگ کر دی جو اسکے اپنے ہی ساتھی کو لگی،دونوں ملزمان موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو رہے تھے کہ کچھ دور جا کر زخمی ڈاکو موٹر سائیکل سے گر گیا جبکہ اسکا ساتھی اسے چھوڑ کر فرار ہو گیا،شہریوں نے زخمی ڈکیت کو تشدد کا نشانہ بنایا،زخمی ڈکیت کو اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔