کراچی (اسٹاف رپورٹر)عید قرباں کے سلسلے میں فروخت کے لیےلائے گئے 25 بکرے گلستان جو ہر سے چوری ہوگئے،تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی شہرقائد میں قربانی کے لیےلائے جانے والے مویشیوں کے چوری کے واقعات ہونا شروع ہوگئے ملیر کینٹ تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 8 میں ملزمان25 بکرے چوری کر کے لے گئے،پولیس کے مطابق بکروں کی چوری کا واقعہ جمعے اور ہفتے کی درمیان شب پیش آیا،پلاٹ پربندھے ہوئے بکروں کو موٹر سائیکل اور کار سوار ملزمان پک اپ میں لاد کر فرار ہوئے، واقعے کی رپورٹ ملیرکینٹ تھانے میں درج کرا دی گئی ہے ، پولیس حکام کےمطابق سی سی ٹی وی کی فوٹیج اور ویڈیوز کی مدد سے ملزمان کو تلاش کر رہے ہیں ، بکروں کے مالک محمد اسامہ خان کے مطابق بکروں کی مالیت 19 لاکھ روپے سے زائد ہے۔