کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی سول حساس ادارے اورفیروزآباد پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسکولوں کے طلبہ کومنشیات فروخت کرنے والے اہم ملزم محمد فیضان کوگرفتارکرکے 1250 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس اور 25 گرام ویڈ برآمد کرلی ،ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق ملزم سولجر بازار، گارڈن، بہادر آباد اورشہر کے گردونواح میں اسکولوں کے طلبہ کو چرس فروخت کرنے میں ملوث تھا۔