• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق گلستان سوسائٹی میں دو گروپوں کے مابین جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل 22 سالہ احسن اللہ ولد عبدالوقاص زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق زخمی اہلکار تھانہ ملیر سٹی میں تعینات ہے، گھر سے نکلا تھا کہ فائرنگ کی زد میں آگیا، اہلکار کے سر پر گولی لگی ہے ، واقعے میں ملوث چند افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، شارع فیصل فائن ہاؤس یوٹرن کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 21 سالہ عبید جانسن ولد روبینگ جانسن زخمی ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے واقعہ ذاتی تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے،ماڑی پور مچھر کالونی نیازی محلہ کے قریب گھر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 30 سالہ خاتون فائزہ زوجہ اسلم زخمی ہوگئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید