• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارم 47 پر آنے والی حکمران جماعتوں کو کوئی پروا نہیں، علامہ حسن ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)علامہ حسن ظفر نقوی نے العارف ہائوس میں اہل علاقہ سے خطاب میں کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت 156 ہو جانے پر لانگ مارچ کرنے والوں کو اب سانپ سونگھ گیا ہے، بدترین مہنگائی نے عوام کو بے حال کردیا ہے لیکن حالات ایسے بنا دیئے گئے ہیں کہ عوام پر خوف مسلط ہے، احتجاج کرنے والوں پر دہشت گردی کے مقدمات قائم کیے جاتے ہیں فارم 47 پر آنے والی حکمران جماعتوں کو لوگوں کی کوئی پروا نہیں کیونکہ لوگوں نے انہیں ووٹ ہی نہیں دیا،انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے فنڈز کہاں جا رہے ہیں کچھ پتہ نہیں ،تنقید کرنے والوں کو سیاسی مخالف قرار دے کر جان چھڑا لی جاتی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید