کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ٹاؤنز محدود اختیارات اور کم وسائل کے باوجود دیانتداری سے عوامی خدمت اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں،صوبائی حکومت تعصب کا مظاہرہ کر رہی ہے اور ٹاؤن کے ترقیاتی فنڈز کام کرانے کے لیے کے ایم سی کے حوالے کردیے گئے ہیں جہاں صرف کرپشن کا راج ہے، سستی شہرت کے لیے یہ کسی بھی حد تک گر سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی کے تحت 1000 گلیاں پروجیکٹ کے سلسلے میں یوسی7 گلستان رفیع میں گلیوں کی تعمیر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکیا۔